بنٹوال :30/جولائی (ایس اؤ نیوز) اومنی کار میں غیر قانونی طورپر گانجہ سپلائی کرنے کی مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی سی آئی بی پولس نے ایک شخص کو گرفتارکیا ہے۔
ملزم کی شناخت گولتمجلو دیہات کے کرشن کوڑی کے مکین محمد علیم (36) بتائی گئی ہے، جس کے متعلق بتایا گیا ہے کہ ملزم علیم وراج پیٹ چامراج نگر کا رہنے والا ہے فی الحال وہ یہاں ایک کرایے کے گھر میں مقیم ہے۔
پولس نے ملزم سے 2.1کے جی(233550روپئے ) گانجہ ضبط کرلیا ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈی سی آئی بی اپنی معمول کی راؤنڈنگ پر تھی تو مصدقہ خبر ملی کہ اومنی کار کے ذریعے گانجہ سپلائی کیا جارہاہے۔ پولس مانے سے بنٹوال روانہ اومنی کار کو ملکار کے قریب کار روکنے کے لئے کہاگیا تو ملزم نے اپنی کار تھوڑی دو ر روک کر کلڈکا کی طرف بھاگ نکلنےکی کوشش کی ۔ مگر پولس فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اپنی تحویل میں لے کر کار کی جانچ کی گئی تو گانجہ کا پتہ چلا۔ ملزم گانجہ کو فروخت کرنے کی بات قبول کئے جانےکی جانکاری ایس پی روی کانتے گوڈا نے دی ہے۔ کارروائی میں ایڈیشنل ایس پی سجیت کی ہدایات اور ڈی سی آئی بی پولس انسپکٹر سنیل وائی نایک ، لکشمن ، اقبال، ادئیے رائے ، پروین ، تاراناتھ ، وجئے گوڈا، شون شاہ وغیرہ شریک تھے۔